جولائی 30, 2026

خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پی سی بی کے حوالے کرنے پر غور کرنے لگی

0
خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پی سی بی کے حوالے کرنے پر غور کرنے لگی

خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پی سی بی کے حوالے کرنے پر غور کرنے لگی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت پشاور میں واقع عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حوالے کرنے پر غور کر رہی ہے، جبکہ اس حوالے سے دونوں فریقوں کے درمیان رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق، خیبرپختونخوا حکومت اور پی سی بی کے درمیان شرائط طے کرنے کے لیے مذاکرات کے دو دور ہو چکے ہیں۔ صوبائی حکومت قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم کے حوالے سے پی سی بی کے موجودہ معاہدوں کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔

مشیر کھیل خیبرپختونخوا تاج محمد ترند کا کہنا ہے کہ حکومت کی خواہش ہے کہ پشاور میں بین الاقوامی کرکٹ دوبارہ بحال ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ ابھی عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پی سی بی کے حوالے کرنے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا، تاہم مختلف آپشنز پر غور جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے