جولائی 27, 2026

کرسٹیانو رونالڈو کی ہر منٹ کی آمدن نے سب کو حیران کر دیا

0
کرسٹیانو رونالڈو کی ہر منٹ کی آمدن نے سب کو حیران کر دیا

کرسٹیانو رونالڈو کی ہر منٹ کی آمدن نے سب کو حیران کر دیا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اگرچہ اپنے طویل کیریئر میں قومی ٹیم کو عالمی کپ کا ٹائٹل دلانے میں کامیاب نہیں ہو سکے، تاہم ان کی آمدن دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

حالیہ مالیاتی رپورٹ کے مطابق رونالڈو کے مجموعی اثاثوں کی مالیت تقریباً ایک ارب بیس کروڑ امریکی ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جس کے بعد وہ دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ان کی سالانہ آمدن 30 کروڑ امریکی ڈالر رہی، یعنی ان کی دولت میں ہر منٹ تقریباً 570 امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا۔ پاکستانی کرنسی میں یہ رقم ایک لاکھ 58 ہزار روپے سے زائد فی منٹ بنتی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ رونالڈو کی آمدن میں نمایاں اضافہ سعودی عرب کے ایک معروف فٹبال کلب سے معاہدے کے بعد ہوا، جس کی بعد ازاں تجدید بھی کی گئی۔ اس معاہدے کے تحت وہ سالانہ 20 کروڑ امریکی ڈالر سے زائد معاوضہ حاصل کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے