جولائی 27, 2026

یشسوی جیسوال اور مرنال ٹھاکر کے تعلقات کی افواہیں ایک بار پھر گردش میں

0
یشسوی جیسوال اور مرنال ٹھاکر کے تعلقات کی افواہیں ایک بار پھر گردش میں

یشسوی جیسوال اور مرنال ٹھاکر کے تعلقات کی افواہیں ایک بار پھر گردش میں

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)بھارتی کرکٹر یشسوی جیسوال اور بالی ووڈ اداکارہ مرنال ٹھاکر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں، جہاں دونوں کے درمیان تعلقات سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دونوں کو ممبئی کے علاقے باندرہ ویسٹ کے ایک کیفے میں ایک ہی وقت میں دیکھا گیا۔ اس موقع کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں یشسوی جیسوال کیفے سے باہر نکلتے جبکہ مرنال ٹھاکر اندر موجود نظر آتی ہیں۔

اگرچہ ویڈیو میں دونوں کے درمیان کسی رومانوی تعلق یا قربت کا کوئی واضح ثبوت موجود نہیں، تاہم ایک ہی مقام پر موجودگی کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔ بعض مداحوں نے دعویٰ کیا کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں ہیں۔

دوسری جانب کئی صارفین نے ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف ایک ہی مقام پر موجود ہونا کسی بھی تعلق کا ثبوت نہیں ہوتا۔ ان کے مطابق دونوں کسی پیشہ ورانہ ملاقات، تشہیری مہم یا کسی اور مصروفیت کے سلسلے میں بھی وہاں موجود ہو سکتے ہیں۔

تاحال یشسوی جیسوال اور مرنال ٹھاکر نے ان خبروں پر کوئی ردعمل نہیں دیا اور نہ ہی اپنے درمیان کسی تعلق کی تصدیق کی ہے۔

ان افواہوں کے بعد دونوں کی عمر کے فرق پر بھی بحث جاری ہے۔ مرنال ٹھاکر کی عمر 33 سال جبکہ یشسوی جیسوال 24 سال ہے، یعنی دونوں کے درمیان تقریباً 9 سال کا فرق ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال مرنال ٹھاکر کا نام بھی بھارتی اداکار دھنوش کے ساتھ جوڑا گیا تھا، تاہم دونوں نے ان خبروں کو مسترد کر دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے