جولائی 25, 2026

خلیجِ عمان میں ایل پی جی ٹینکر پر میزائل حملے کا دعویٰ، ایرانی میڈیا نے امریکا پر الزام عائد کر دیا

0
خلیجِ عمان میں ایل پی جی ٹینکر پر میزائل حملے کا دعویٰ، ایرانی میڈیا نے امریکا پر الزام عائد کر دیا

خلیجِ عمان میں ایل پی جی ٹینکر پر میزائل حملے کا دعویٰ، ایرانی میڈیا نے امریکا پر الزام عائد کر دیا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ایرانی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیجِ عمان میں ایک ایل پی جی ٹینکر پر میزائل حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز کے انجن روم کو نقصان پہنچا اور وہ ناکارہ ہوگیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حملے میں جہاز کے عملے کے دو ارکان ہلاک ہوئے، جبکہ یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ امریکا نے ٹینکر کو ایرانی گیس لے جانے والا جہاز سمجھ کر نشانہ بنایا۔

دوسری جانب سعودی خبر ایجنسی کے مطابق جمعے کے روز بحیرۂ احمر میں سعودی جہاز این سی سی ماسا کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے جہاز کو معمولی نقصان پہنچا۔

سعودی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ جہاز کا عملہ محفوظ ہے اور جہاز اپنی منزل کی جانب سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔

نوٹ: اس خبر میں امریکی حملے سے متعلق دعویٰ ایرانی خبر ایجنسی سے منسوب ہے، جبکہ امریکی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے