فواد خان کا نیا لُک سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث، مداح حیران
فواد خان کا نیا لُک سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث، مداح حیران
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان کا نیا لُک سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا، جہاں ان کی تازہ تصاویر وائرل ہونے کے بعد مداح مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔
وائرل تصاویر میں فواد خان کا چہرہ پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دے رہا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے۔
بعض مداحوں نے فواد خان کی شخصیت اور انداز کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ہمیشہ کی طرح پرکشش قرار دیا، جبکہ کچھ صارفین نے ان کے چہرے کے خدوخال کو ترک اداکاروں سے مشابہ قرار دیا۔
دوسری جانب بعض سوشل میڈیا صارفین نے قیاس آرائیاں کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اداکار نے جوان نظر آنے کے لیے کاسمیٹک سرجری کروائی ہے۔ تاہم، فواد خان کی جانب سے ان دعوؤں پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا اور نہ ہی ان کی تصدیق کسی مستند ذریعے سے ہوئی ہے۔
