جولائی 22, 2026

پاکستان نے امریکا سے 10 ارب ڈالر کی مالی سہولت طلب کر لی، مالی استحکام کی امید

0
پاکستان نے امریکا سے 10 ارب ڈالر کی مالی سہولت طلب کر لی، مالی استحکام کی امید

پاکستان نے امریکا سے 10 ارب ڈالر کی مالی سہولت طلب کر لی، مالی استحکام کی امید

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان نے امریکا سے پانچ سال کے لیے 10 ارب ڈالر کی مالی سہولت کی درخواست کر دی ہے، جس کا مقصد ملکی معیشت کو سہارا دینا، زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط بنانا اور عالمی مالیاتی منڈیوں تک بہتر رسائی حاصل کرنا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مجوزہ مالی سہولت کی منظوری کی صورت میں پاکستانی روپے پر دباؤ کم ہونے اور مالی استحکام میں بہتری آنے کی توقع ہے۔

رائٹرز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے اس سلسلے میں امریکی حکام سے مالی تعاون پر بات چیت بھی کی ہے، تاہم امریکی وزارت خزانہ نے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خزانہ کی جانب سے بھی تاحال اس درخواست پر باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا، جبکہ حتمی منظوری کی صورت میں یہ مالی سہولت پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو تقویت دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے