ستمبر 2, 2026

ایران کا امریکی بحری جہاز اور بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ، مزید حملوں پر جارحانہ کارروائی کی دھمکی

0

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی بحرِ ہند میں ایک امریکی بحری جہاز کو کروز میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ پاسدارانِ انقلاب نے بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو اور مصنوعی ذہانت (AI) سینٹر پر حملہ کرکے انہیں تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران پر مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ تبدیل ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اب صرف دفاعی حکمتِ عملی تک محدود نہیں رہے گا بلکہ ضرورت پڑنے پر جارحانہ حکمتِ عملی اختیار کی جائے گی۔

محسن رضاعی نے مزید کہا کہ اگر آئندہ چند روز میں ایران پر مزید حملے ہوئے تو مکمل جارحانہ آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب ان ایرانی دعوؤں کی آزاد ذرائع سے مکمل تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ امریکا کی جانب سے ان دعوؤں پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے