جولائی 18, 2026

پاکستان ویمن انڈر 19 نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو 47 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی

0
پاکستان ویمن انڈر 19 نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو 47 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی

پاکستان ویمن انڈر 19 نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو 47 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان ویمن انڈر 19 ٹیم نے پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ ویمن انڈر 19 کو 47 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے۔ راویل فرحان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست 68 رنز اسکور کیے۔

126 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ ویمن انڈر 19 کی پوری ٹیم 18ویں اوور میں 78 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے ماہنور زیب نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

پانچ میچوں پر مشتمل سیریز اب 1-1 سے برابر ہو گئی ہے، جبکہ سیریز کے تمام میچز جیو سپر پر براہِ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے