جولائی 18, 2026

لیک ہونے کے بعد تھلاپتھی وجے کی فلم ’جنا نائگن‘ میں بڑی تبدیلیاں، نئے گانے بھی شامل

0
لیک ہونے کے بعد تھلاپتھی وجے کی فلم ’جنا نائگن‘ میں بڑی تبدیلیاں، نئے گانے بھی شامل

لیک ہونے کے بعد تھلاپتھی وجے کی فلم ’جنا نائگن‘ میں بڑی تبدیلیاں، نئے گانے بھی شامل

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)تامل سپر اسٹار تھلاپتھی وجے کی آخری فلم ’جنا نائگن‘ آن لائن لیک ہونے کے بعد مبینہ طور پر فلم میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، جبکہ نئے مناظر اور گانے بھی شامل کر دیے گئے ہیں۔

فلم کے پروڈیوسر وینکٹ کے نارائنا نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ لیک ہونے کے بعد فلم میں متعدد تبدیلیاں اور اضافے کیے گئے ہیں، جس کے باعث سینما گھروں میں شائقین کو وہ ورژن دیکھنے کو ملے گا جو پہلے لیک ہونے والے مواد سے کافی مختلف ہوگا۔

انہوں نے کہا، "فلم میں نئے گانے اور متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سال کے آغاز سے اب تک اس فلم نے کئی چیلنجز کا سامنا کیا ہے، اس لیے مزید تفصیلات بتا کر اسپائلر نہیں دینا چاہتا۔”

فلم کی کاسٹ میں پوجا ہیگڑے، بوبی دیول، مامیتا بائیجو، گوتم واسودیو مینن، پرکاش راج، نارائن اور پریامانی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ فلم کی موسیقی انی رودھ روی چندر نے ترتیب دی ہے۔

واضح رہے کہ مختلف وجوہات کے باعث تاخیر کا شکار رہنے والی ’جنا نائگن‘ اب 23 جولائی 2026 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے