جولائی 16, 2026

وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ: ٹرمپ ایران کے خلاف مزید فوجی آپشنز پر غور، سینٹ کام کا ایرانی ٹینکر ناکارہ بنانے کا دعویٰ

0

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے مزید آپشنز پر غور کر رہے ہیں، جن میں آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی جزائر پر امریکی زمینی فوج اتارنے کا امکان بھی شامل ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ اعلیٰ سطح کی بریفنگز میں صدر ٹرمپ کو سفارتی کوششوں کے ساتھ ساتھ زمینی فوجی کارروائی کے مختلف آپشنز سے بھی آگاہ کیا گیا، جبکہ ایرانی توانائی مراکز پر حملوں کا دائرہ وسیع کرنے پر بھی غور جاری ہے۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے ایران کی جانب جانے والے ایک ٹینکر کو ناکارہ بنا دیا۔ سینٹ کام کے مطابق تجارتی جہاز نے متعدد وارننگز نظر انداز کیں اور امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش کی، جس پر امریکی طیارے نے جہاز کے دھوئیں کے اسٹیک کو میزائل سے نشانہ بنایا۔ امریکی فوج کے مطابق کارروائی کے بعد مذکورہ جہاز ایران کی جانب پیش قدمی جاری رکھنے کے قابل نہیں رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے