جولائی 16, 2026

ارجنٹائن کا شاندار کم بیک، انگلینڈ کو 2-1 سے ہرا کر مسلسل دوسری بار ورلڈ کپ فائنل میں رسائی

0
ارجنٹائن کا شاندار کم بیک، انگلینڈ کو 2-1 سے ہرا کر مسلسل دوسری بار ورلڈ کپ فائنل میں رسائی

ارجنٹائن کا شاندار کم بیک، انگلینڈ کو 2-1 سے ہرا کر مسلسل دوسری بار ورلڈ کپ فائنل میں رسائی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹائن نے سنسنی خیز مقابلے کے آخری لمحات میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

اٹلانٹا میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا، تاہم وقفے تک کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ دوسرے ہاف کے 55ویں منٹ میں مورگن راجرز کے کراس پر انتھونی گورڈن نے گول کر کے انگلینڈ کو برتری دلائی۔

برتری کے بعد ارجنٹائن نے مسلسل حملے کیے اور 85ویں منٹ میں اینزو فرنانڈیز نے لیونل میسی کے پاس پر شاندار گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔ انجری ٹائم کے 92ویں منٹ میں میسی کے عمدہ کراس پر لاوتارو مارٹینیز نے فیصلہ کن ہیڈر کے ذریعے فاتحانہ گول اسکور کیا اور ارجنٹائن کو 2-1 کی یادگار فتح دلا دی۔

اس کامیابی کے ساتھ دفاعی چیمپئن ارجنٹائن مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، جہاں اتوار کو اس کا مقابلہ اسپین سے ہوگا، جبکہ انگلینڈ تیسرے نمبر کے میچ میں فرانس کا سامنا کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے