جولائی 16, 2026

شیخ حسینہ کی ممکنہ واپسی کا خیر مقدم، بنگلا دیشی حکومت کا قانون کا سامنا کرنے پر زور

0
شیخ حسینہ کی ممکنہ واپسی کا خیر مقدم، بنگلا دیشی حکومت کا قانون کا سامنا کرنے پر زور

شیخ حسینہ کی ممکنہ واپسی کا خیر مقدم، بنگلا دیشی حکومت کا قانون کا سامنا کرنے پر زور

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)بنگلا دیشی حکومت نے معزول سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کی ممکنہ وطن واپسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں عدالت میں قانون کا سامنا کرنا ہوگا، جہاں انہیں اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ واجد رواں سال کے اختتام تک اپنی جماعت عوامی لیگ کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے رضاکارانہ طور پر ڈھاکا واپس آنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ وہ اگست 2024 میں حکومت مخالف احتجاج کے بعد بھارت منتقل ہو گئی تھیں۔

وزیرِ اعظم طارق رحمٰن کے مشیر زاہد الرحمٰن نے کہا کہ شیخ حسینہ دنیا کے بہترین وکلاء کے ساتھ آئیں اور 2024 کے احتجاج کے دوران مبینہ انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کا عدالت میں سامنا کریں۔ ان کے مطابق انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل میں شفاف کارروائی ہوگی، مبصرین نگرانی کر سکیں گے اور عدالتی کارروائی کی ویڈیو کوریج بھی ممکن ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عدالت سزائے موت کے فیصلے کو برقرار رکھ سکتی ہے، اس پر نظرِ ثانی کر سکتی ہے یا شیخ حسینہ کو بری بھی قرار دے سکتی ہے۔ زاہد الرحمٰن نے واضح کیا کہ حکومت ان کی واپسی کے معاملے پر کسی دباؤ کا شکار نہیں اور قانونی طریقۂ کار ان کی وطن واپسی میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔

نوٹ: اس خبر میں شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت سنائے جانے اور ان پر عائد الزامات سے متعلق معلومات عدالتی کارروائی اور حکومتی مؤقف پر مبنی ہیں، جن پر قانونی عمل جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے