جولائی 4, 2026

ارجنٹینا کا سنسنی خیز مقابلے کے بعد کیپ ورڈی کو شکست، پری کوارٹر فائنل میں مصر سے ٹکراؤ

0
ارجنٹینا کا سنسنی خیز مقابلے کے بعد کیپ ورڈی کو شکست، پری کوارٹر فائنل میں مصر سے ٹکراؤ

ارجنٹینا کا سنسنی خیز مقابلے کے بعد کیپ ورڈی کو شکست، پری کوارٹر فائنل میں مصر سے ٹکراؤ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں ارجنٹینا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کیپ ورڈی کو اضافی وقت میں 2-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

میامی میں کھیلے گئے دلچسپ میچ میں ارجنٹینا نے 29ویں منٹ میں لیونل میسی کے گول کی بدولت برتری حاصل کی، جو ٹورنامنٹ میں ان کا ساتواں گول تھا۔ تاہم 59ویں منٹ میں کیپ ورڈی کے ڈوآرٹے نے گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا، اور مقررہ وقت تک یہی اسکور برقرار رہا۔

اضافی وقت کے آغاز پر لیسینڈرو مارٹینز نے 92ویں منٹ میں گول کر کے ارجنٹینا کو دوبارہ برتری دلائی، لیکن کیپ ورڈی کے سڈنی کیبریل نے شاندار گول کر کے ایک بار پھر مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔

فیصلہ کن لمحات میں کیپ ورڈی کے ڈنی بورگس کی بدقسمت غلطی سے گیند اپنی ہی ٹیم کے جال میں چلی گئی، جس کے نتیجے میں ارجنٹینا نے 2-3 کی برتری حاصل کر لی اور میچ جیت کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

اب پری کوارٹر فائنل میں 7 جولائی کو ارجنٹینا کا مقابلہ مصر سے ہوگا، جہاں فٹبال شائقین کی نظریں ارجنٹینا کے لیونل میسی اور مصر کے محمد صلاح کے ممکنہ دلچسپ مقابلے پر مرکوز ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے