جولائی 3, 2026

ٹوچل کی والدین سے اپیل، بچوں کو میکسیکو کے خلاف انگلینڈ کا میچ دیکھنے دیں

0
ٹوچل کی والدین سے اپیل، بچوں کو میکسیکو کے خلاف انگلینڈ کا میچ دیکھنے دیں

ٹوچل کی والدین سے اپیل، بچوں کو میکسیکو کے خلاف انگلینڈ کا میچ دیکھنے دیں

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)انگلینڈ کی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ تھامس ٹوچل نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو میکسیکو کے خلاف اہم ناک آؤٹ میچ دیکھنے کی اجازت دیں، چاہے اس کے لیے انہیں معمول سے زیادہ دیر تک جاگنا پڑے۔

کانگو کے خلاف فتح کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹوچل نے کہا کہ عالمی کپ چار سال بعد آتا ہے، اس لیے یہ ایک یادگار موقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑے تو والدین اسکول انتظامیہ سے معذرت کر لیں، لیکن بچوں کو اپنے ملک کا اہم میچ ضرور دیکھنے دیں۔

میکسیکو اور انگلینڈ کے درمیان وقت کے فرق کے باعث یہ مقابلہ انگلینڈ کے مقامی وقت کے مطابق اتوار کی شب ایک بجے شروع ہوگا، جبکہ میچ پنالٹی شوٹ آؤٹ تک جانے کی صورت میں صبح چار بج سکتے ہیں۔

ٹوچل کے مطابق اس معاملے پر والدین کی رائے منقسم ہے۔ کچھ بچوں کو جلد سونے کا مشورہ دے رہے ہیں، جبکہ دیگر چاہتے ہیں کہ بچے میچ بھی دیکھیں اور اگلے روز اسکول کے لیے بھی تیار ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے