جون 30, 2026

مراکش نے پنالٹی مقابلے میں نیدرلینڈز کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

0
مراکش نے پنالٹی مقابلے میں نیدرلینڈز کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

مراکش نے پنالٹی مقابلے میں نیدرلینڈز کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)فٹ بال عالمی کپ کے آخری 32 ٹیموں کے مرحلے میں مراکش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کو پنالٹی مقابلے میں شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ وقت اور اضافی وقت کے اختتام پر مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر رہا، جس کے بعد فاتح کا فیصلہ پنالٹی مقابلے پر ہوا۔

مقررہ وقت میں نیدرلینڈز کی جانب سے گیپکو جبکہ مراکش کی طرف سے ڈیوپ نے گول اسکور کیا۔ بعد ازاں پنالٹی مقابلے میں مراکش نے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کر لی۔

یہ آخری 32 ٹیموں کے مرحلے کا دوسرا میچ ہے جس کا فیصلہ پنالٹی مقابلے میں ہوا۔

پری کوارٹر فائنل میں مراکش کا مقابلہ 4 جولائی کو کینیڈا سے ہوگا۔

دوسری جانب پیراگوئے نے ایک اور بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے جرمنی کو پنالٹی مقابلے کے اچانک فیصلہ کن مرحلے میں شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے