اکتوبر 14, 2026

ویسٹ انڈیز کا بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

0
ویسٹ انڈیز کا بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

ویسٹ انڈیز کا بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ویسٹ انڈیز: ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، روسٹن چیز ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ کیون وکھم کو پہلی مرتبہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

وائٹ بال کرکٹ کے کپتان شائے ہوپ کو تمام فارمیٹس میں مسلسل کھیلنے کے باعث آرام دیا گیا ہے، جبکہ فاسٹ بولر الزاری جوزف طبی جائزے اور کام کے بوجھ کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 28 اکتوبر سے میرپور، ڈھاکا میں شروع ہوگا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 5 نومبر سے سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں 22 سے 24 اکتوبر تک وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے