شفیع محمد شاہ کی شادی کی نایاب تصویر نے مداحوں کو ماضی کی یاد دلا دی
شفیع محمد شاہ کی شادی کی نایاب تصویر نے مداحوں کو ماضی کی یاد دلا دی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)انہوں نے بتایا کہ شادی کے روز ان کی والدہ کو اپنا میک اپ پسند نہ آیا، اس لیے وہ گھر واپس گئیں اور دوبارہ تیار ہوئیں، جبکہ شفیع محمد شاہ تقریب میں تمام مہمانوں سے پہلے پہنچ گئے تھے۔ اس موقع پر والدہ کے ماموں نے مزاحیہ انداز میں ان سے پوچھا کہ وہ اتنی جلدی اکیلے کیوں آ گئے ہیں، جس پر محفل میں خوشگوار ماحول بن گیا۔
شفیع محمد شاہ کی بیٹی نے لکھا کہ ان کے والد بہت کم عرصے میں خاندان کا حصہ بن گئے تھے اور اس دور کے رشتوں میں سادگی، خلوص اور احترام نمایاں تھا۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ معاشرے میں دوبارہ وہی محبت، سچائی اور حقیقی تعلقات لوٹ آئیں۔ مداحوں نے اس یادگار تصویر کو خوب سراہتے ہوئے شفیع محمد شاہ کی شخصیت اور ماضی کے پُرسکون دور کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
