جون 29, 2026

نوجوانوں میں کینسر کے بڑھتے خطرے کی نئی وجہ سامنے آگئی

0
نوجوانوں میں کینسر کے بڑھتے خطرے کی نئی وجہ سامنے آگئی

نوجوانوں میں کینسر کے بڑھتے خطرے کی نئی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ آج کی نوجوان نسل گزشتہ نسلوں کے مقابلے میں حیاتیاتی طور پر زیادہ تیزی سے عمر رسیدہ ہو رہی ہے، جو کم عمری میں کینسر کے بڑھتے ہوئے خطرے کی ایک ممکنہ وجہ ہو سکتی ہے۔

تحقیق کے مطابق بعد کی دہائیوں میں پیدا ہونے والے افراد میں حیاتیاتی بڑھاپے کی رفتار پہلے پیدا ہونے والوں کے مقابلے میں زیادہ دیکھی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض نوجوانوں کے جسم میں خلیاتی سطح پر عمر بڑھنے کی علامات وقت سے پہلے ظاہر ہو رہی ہیں، جس کا تعلق کم عمری میں کینسر کے بڑھتے ہوئے کیسز سے ہو سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ تین دہائیوں کے دوران پچاس سال سے کم عمر افراد میں کینسر کے نئے کیسز میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ بچوں اور نوجوانوں میں بھی اس بیماری کی تشخیص کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے