امریکا اور ایران میں فوجی کارروائیاں روکنے پر اتفاق، دوحا میں اہم مذاکرات متوقع
امریکا اور ایران میں فوجی کارروائیاں روکنے پر اتفاق، دوحا میں اہم مذاکرات متوقع
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکا اور ایران نے ایک دوسرے کے خلاف فوجی کارروائیاں عارضی طور پر روکنے پر اتفاق کر لیا ہے، جبکہ آبنائے ہرمز سے متعلق تنازع کے حل کے لیے کل دوحا میں اہم مذاکرات متوقع ہیں۔
رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک نے تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران کی بندرگاہوں پر عائد بحری ناکہ بندی ختم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، جبکہ ایران نے آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی محفوظ گزرگاہ یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتے ہونے والے مذاکرات میں مفاہمتی یادداشت پر اتفاق ہوا تھا، تاہم بحری آمدورفت سے متعلق اختلافات کے باعث کشیدگی دوبارہ بڑھ گئی تھی۔ دوحا میں ہونے والے مذاکرات میں دونوں ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے، جبکہ وائٹ ہاؤس نے اس پیش رفت پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل جاری نہیں کی
