جون 27, 2026

حکومت پاکستان نیوی کو مزید مضبوط بنا رہی ہے، وزیرِ اعظم

0
حکومت پاکستان نیوی کو مزید مضبوط بنا رہی ہے، وزیرِ اعظم

حکومت پاکستان نیوی کو مزید مضبوط بنا رہی ہے، وزیرِ اعظم

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نیوی کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

پاکستان نیول اکیڈمی میں کمیشننگ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ دوست ممالک کے کیڈٹس کی شرکت خوش آئند ہے اور پاکستان نیوی نے قومی دفاع میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے چیلنج کا سامنا کر رہا ہے، تاہم افواجِ پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔ انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی اجاگر کیا۔

تقریب کے اختتام پر وزیرِ اعظم نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے مڈ شپ مین اور کیڈٹس میں اعزازات تقسیم کیے، جن میں مجموعی بہترین کارکردگی پر اعزازی شمشیر اور مختلف طلائی تمغے بھی شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے