جون 27, 2026

قانونی نوٹس کے بعد ناصر مدنی نے مومنہ اقبال سے معافی مانگ لی

0
قانونی نوٹس کے بعد ناصر مدنی نے مومنہ اقبال سے معافی مانگ لی

قانونی نوٹس کے بعد ناصر مدنی نے مومنہ اقبال سے معافی مانگ لی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے قانونی نوٹس جاری کیے جانے کے بعد مذہبی مقرر ناصر مدنی نے اپنے سابقہ بیان پر معذرت کرتے ہوئے اسے واپس لے لیا۔

ناصر مدنی کا چند روز قبل مومنہ اقبال سے متعلق دیا گیا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، جس کے بعد اداکارہ نے قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔ اس معاملے کی پیروی ان کی بہن رمشہ اقبال نے کی۔

اپنے تازہ بیان میں ناصر مدنی نے کہا کہ اگر ان کی کسی بات سے مومنہ اقبال یا ان کے اہلِ خانہ کی دل آزاری ہوئی ہو تو وہ عوامی طور پر معافی مانگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر بیٹی کی عزت و وقار کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور کسی کی عزت کو تنازع کا موضوع نہیں بنانا چاہیے۔

ناصر مدنی نے رمشہ اقبال کی پیشہ ورانہ خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ معاشرے میں خواتین کے احترام اور حقوق کے لیے آواز اٹھانا ضروری ہے۔

اس معاملے پر سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جہاں بعض صارفین نے معافی کو مثبت قدم قرار دیا، جبکہ دیگر نے مومنہ اقبال کے مؤقف اور قانونی اقدام کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے