پی سی بی نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی سالانہ فیس میں بڑا اضافہ کر دیا
پی سی بی نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی سالانہ فیس میں بڑا اضافہ کر دیا
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی نئی پالیسی جاری کرتے ہوئے ٹیموں کی سالانہ فیس میں نمایاں اضافہ کر دیا، جس پر مختلف اداروں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
نئی پالیسی کے مطابق گریڈ ون ٹیم کی سالانہ فیس ڈیڑھ کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ گریڈ ٹو گولڈ کے لیے 42 لاکھ اور سلور کے لیے 40 لاکھ روپے سالانہ فیس مقرر کی گئی ہے۔
پی سی بی نے کھلاڑیوں کے کم از کم ماہانہ معاوضے کی حد بھی مقرر کر دی ہے۔ گریڈ ون میں ایک کھلاڑی کو کم از کم ایک لاکھ 25 ہزار روپے ماہانہ دینا لازمی ہوگا، جبکہ گریڈ ٹو گولڈ میں 75 ہزار اور سلور میں 50 ہزار روپے ماہانہ معاوضہ مقرر کیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کے ساتھ ایک سالہ معاہدہ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اداروں کا کہنا ہے کہ تمام اخراجات پہلے ہی وہ برداشت کرتے ہیں، اس لیے سالانہ فیس میں مسلسل اضافہ اضافی مالی بوجھ بنے گا۔
پی سی بی نے 29 جون کو ڈیپارٹمنٹل کرکٹ سے متعلق اہم اجلاس بھی طلب کر لیا ہے، جس میں نئی پالیسی اور متعلقہ معاملات پر غور کیا جائے گا۔
