سلطان راہی کی 88ویں سالگرہ، پاکستانی فلمی تاریخ کے بے تاج بادشاہ کو خراجِ عقیدت
سلطان راہی کی 88ویں سالگرہ، پاکستانی فلمی تاریخ کے بے تاج بادشاہ کو خراجِ عقیدت
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)لاہور: پاکستانی فلمی صنعت کے عظیم اداکار اور ایکشن ہیرو سلطان راہی کا 88واں یومِ پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔ ان کی فنکارانہ خدمات کو فلمی دنیا میں آج بھی سنہری حروف میں یاد کیا جاتا ہے۔
24 جون 1938 کو پیدا ہونے والے سلطان راہی نے اپنے کیریئر کا آغاز معمولی کرداروں سے کیا، تاہم اپنی منفرد اداکاری، جاندار مکالمہ ادائیگی اور طاقتور اسکرین موجودگی کے باعث وہ جلد ہی پنجابی فلموں کے سب سے بڑے ستاروں میں شمار ہونے لگے۔
فلم ’’وحشی جٹ‘‘ نے انہیں بے پناہ شہرت دلائی، جبکہ ’’مولا جٹ‘‘ نے انہیں برصغیر کے مقبول ترین ایکشن ہیروز میں شامل کر دیا۔ مصطفیٰ قریشی کے ساتھ ان کی جوڑی کو پاکستانی سنیما کی یادگار ترین جوڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
تقریباً چار دہائیوں پر محیط فلمی سفر میں سلطان راہی نے سینکڑوں فلموں میں کام کیا اور پنجابی سنیما کو نئی پہچان دی۔ ان کے مکالمے، انداز اور کردار آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں اور انہیں پاکستانی فلم انڈسٹری کا قیمتی اثاثہ قرار دیا جاتا ہے۔
