جون 20, 2026

پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کا حکم، کرایوں میں کمی کی ہدایت

0
پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کا حکم، کرایوں میں کمی کی ہدایت

پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کا حکم، کرایوں میں کمی کی ہدایت

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے عوام کو براہِ راست ریلیف دینے کے لیے کرایوں میں فوری کمی کے اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

انہوں نے صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ اور گڈز کے کرایوں میں کمی کو یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مکمل فائدہ عوام تک ہر صورت پہنچنا چاہیے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں نمایاں کمی پر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مشکل حالات میں عوامی ریلیف کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ علاقائی صورتحال کے باوجود ملک کو توانائی کے بحران سے محفوظ رکھنا حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مشکل وقت میں مؤثر حکمتِ عملی کے ذریعے ملک کو معاشی اور توانائی بحران سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Jaxx Wallet Download

Jaxx Liberty Wallet

Jaxx Wallet

gem visa login

gem visa login australia