آئندہ حج کے لیے پاسپورٹ کی میعاد 16 نومبر 2027 تک لازمی قرار
آئندہ حج کے لیے پاسپورٹ کی میعاد 16 نومبر 2027 تک لازمی قرار
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)آئندہ برس حج کے لیے پاکستانی عازمین کے پاسپورٹ کی میعاد 16 نومبر 2027 تک مؤثر ہونا لازمی قرار دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق 17 اگست سے سرکاری اور نجی حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کے لیے مؤثر پاسپورٹ لازمی ہوگا۔
وزارتِ مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جن عازمین حج کے پاسپورٹ کی میعاد 16 نومبر 2027 سے پہلے ختم ہورہی ہے، وہ فوری طور پر پاسپورٹ کی تجدید کرائیں۔
ذرائع کے مطابق عازمین حج کی سہولت کے لیے پاسپورٹ کی تجدید ترجیحی بنیادوں پر کی جا رہی ہے۔
