جون 20, 2026

بنوں کے علاقے برغنتو میں سڑک کنارے بم دھماکا، 7 افراد شہید، متعدد زخمی

0
بنوں کے علاقے برغنتو میں سڑک کنارے بم دھماکا، 7 افراد شہید، متعدد زخمی

بنوں کے علاقے برغنتو میں سڑک کنارے بم دھماکا، 7 افراد شہید، متعدد زخمی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)بنوں کے علاقے برغنتو میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا ایک مسافر وین اور ایک گاڑی کے قریب ہوا۔ ڈی پی او یاسر آفریدی نے بتایا کہ مسافر وین گاؤں ہاتھی خیل سے بنوں آ رہی تھی۔ دھماکے کے باعث وین میں سوار 5 افراد جبکہ گاڑی میں موجود 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر خلیفہ گل نواز ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، جبکہ دھماکے کی نوعیت اور ذمہ داران کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Jaxx Wallet Download

Jaxx Liberty Wallet

Jaxx Wallet

gem visa login

gem visa login australia