جون 20, 2026

امریکی و ایرانی حکام مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ، جوہری پروگرام پر اہم پیشرفت متوقع

0
امریکی و ایرانی حکام مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ، جوہری پروگرام پر اہم پیشرفت متوقع

امریکی و ایرانی حکام مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ، جوہری پروگرام پر اہم پیشرفت متوقع

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی مذاکرات کے سلسلے میں سوئٹزرلینڈ روانہ ہو رہے ہیں، جہاں دونوں ممالک کے درمیان اہم سفارتی رابطوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

امریکی ویب سائٹ ایکسیوس کے مطابق اسٹیو وٹکوف سوئٹزرلینڈ میں ایک اعلیٰ سطحی ملاقات میں شرکت کریں گے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر پہلے ہی وہاں موجود ہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی بھی آج سوئٹزرلینڈ پہنچنے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ملاقاتیں ایران کے جوہری پروگرام اور دیگر علاقائی معاملات پر جاری سفارتی کوششوں کا حصہ ہیں۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایک روز قبل لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی کے باعث امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اپنا مجوزہ دورۂ سوئٹزرلینڈ منسوخ کر دیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے 14 نکاتی عبوری معاہدے نے مذاکراتی عمل کو نئی رفتار دی ہے۔ معاہدے کے تحت فریقین کو ایران کے جوہری پروگرام اور دیگر پیچیدہ علاقائی تنازعات کے حل کے لیے 60 دن کا وقت دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نائب صدر جے ڈی وینس کی سوئٹزرلینڈ روانگی مؤخر کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں، جبکہ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا تکنیکی سطح کے مذاکرات جلد شروع ہونے کا منتظر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Jaxx Wallet Download

Jaxx Liberty Wallet

Jaxx Wallet

gem visa login

gem visa login australia