نرگس کا بیان: شوبز کی کمائی سے باقاعدگی سے زکوٰۃ ادا کرتی رہی ہوں
نرگس کا بیان: شوبز کی کمائی سے باقاعدگی سے زکوٰۃ ادا کرتی رہی ہوں
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستانی فلم انڈسٹری کی سابق اداکارہ اور رقاصہ نرگس ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ شوبز سے حاصل ہونے والی آمدنی پر باقاعدگی سے زکوٰۃ ادا کرتی رہی ہیں۔اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
نرگس نے کہا کہ 1992ء میں کمائی شروع کرنے کے بعد وہ ہمیشہ اپنی آمدنی کا ڈھائی فیصد زکوٰۃ نکال کر ہی گھر لے جاتی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زکوٰۃ مال کو پاک کرتی ہے اور وہ اس پر مکمل یقین رکھتی ہیں۔
نرگس، جو ماضی میں لالی ووڈ اور تھیٹر کی معروف اداکارہ رہی ہیں، شادی کے بعد شوبز سے کنارہ کش ہو گئی تھیں۔ اس وقت وہ لاہور میں اپنا کاروبار چلا رہی ہیں اور رواں سال انہیں حج کی سعادت بھی حاصل ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کام کو عبادت سمجھ کر کرتی تھیں اور ان کے مطابق ان کے کیریئر میں فحش رقص کا تاثر درست نہیں۔
سابق اداکارہ نے حج کے دوران اپنے جذبات بھی بیان کیے اور کہا کہ طواف کے وقت لوگوں کی محبت اور عزت نے انہیں بے حد متاثر کیا۔
ان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں کچھ افراد نے ان کی مثبت تبدیلی اور مذہب کی طرف رجحان کو سراہا جبکہ بعض نے ان کے مؤقف پر تنقید بھی کی ہے۔
