جون 1, 2026

آئی پی ایل 2026: 15 سالہ ویبھاؤ سوریاونشی کا ریکارڈ سیزن، اورنج کیپ سمیت متعدد ایوارڈز اپنے نام کر لیے

0
آئی پی ایل 2026: 15 سالہ ویبھاؤ سوریاونشی کا ریکارڈ سیزن، اورنج کیپ سمیت متعدد ایوارڈز اپنے نام کر لیے

آئی پی ایل 2026: 15 سالہ ویبھاؤ سوریاونشی کا ریکارڈ سیزن، اورنج کیپ سمیت متعدد ایوارڈز اپنے نام کر لیے

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے سیزن میں راجستھان رائلز کے 15 سالہ نوجوان بیٹر ویبھاؤ سوریاونشی نے غیر معمولی کارکردگی دکھا کر سب کی توجہ حاصل کر لی۔

رپورٹ کے مطابق اگرچہ راجستھان رائلز فائنل تک رسائی حاصل نہ کر سکی، تاہم سوریاونشی نے پورے سیزن میں 776 رنز بنا کر اورنج کیپ جیت لی اور یہ اعزاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔

انہیں گزشتہ سیزن سے پہلے ہونے والی نیلامی میں 1 کروڑ 10 لاکھ بھارتی روپے میں اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا، اور ٹیم نے انہیں اسی رقم پر برقرار رکھا۔ اس کے علاوہ ان کی شاندار کارکردگی کے باعث مختلف ایوارڈز اور انعامات کی صورت میں ان کی آمدن میں نمایاں اضافہ ہوا۔

انہیں سیزن کا موسٹ ویلیو ایبل پلیئر قرار دیا گیا، جبکہ دیگر ایوارڈز میں:

ایمرجنگ پلیئر آف دی سیزن: 10 لاکھ روپے
مزید برآں انہیں ہر میچ کے لیے 7.5 لاکھ روپے فیس اور مختلف میچ ڈے ایوارڈز سے اضافی انعامات بھی ملے۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر آئی پی ایل 2026 سیزن میں ویبھاؤ سوریاونشی کی آمدن 2 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد رہی، جو ایک غیر معمولی کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔بہترین کھلاڑی: 15 لاکھ روپے
اورنج کیپ: 10 لاکھ روپے
سپر اسٹرائیکر آف دی سیزن: 10 لاکھ روپے + گاڑی
سپر سکسز آف دی سیزن: 10 لاکھ روپے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے