مئی 28, 2026

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

0
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم جولائی میں دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کیلئے ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔ سیریز کے دونوں میچز ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں کھیلے جائیں گے۔

پہلا ٹیسٹ میچ 25 سے 29 جولائی تک برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوگا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 2 سے 6 اگست تک کوئنز پارک اوول میں کھیلا جائے گا۔

اعلان کے مطابق برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں پہلی بار کسی ٹیسٹ میچ کی میزبانی کی جائے گی، جو اس میدان کیلئے ایک تاریخی موقع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے