مئی 28, 2026

ڈونلڈ ٹرمپ کی عمان کو بھی سخت وارننگ، آبنائے ہرمز پر کسی کا کنٹرول قبول نہیں

0
ڈونلڈ ٹرمپ کی عمان کو بھی سخت وارننگ، آبنائے ہرمز پر کسی کا کنٹرول قبول نہیں

ڈونلڈ ٹرمپ کی عمان کو بھی سخت وارننگ، آبنائے ہرمز پر کسی کا کنٹرول قبول نہیں

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ساتھ امریکا کی اتحادی ریاست عمان کو بھی سخت پیغام دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عمان کو دیگر ممالک کی طرح رویہ اختیار کرنا ہوگا، ورنہ اسے بھی تباہی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

کابینہ اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا انہیں عمان کا ایران کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز کو کنٹرول کرنا قبول ہوگا؟

اس پر امریکی صدر نے کہا کہ کوئی بھی آبنائے ہرمز کو کنٹرول نہیں کرے گا کیونکہ یہ عالمی پانیوں کا علاقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اس صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور عمان بھی اس حقیقت کو سمجھتا ہے۔

ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں وسط مدتی انتخابات کے حوالے سے کسی قسم کے سیاسی دباؤ کی پرواہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے