مئی 26, 2026

ارسلان بٹ کا مامیا شاہ جعفر کو قانونی نوٹس، ہراسانی الزامات پر تنازع شدت اختیار کر گیا

0
ارسلان بٹ کا مامیا شاہ جعفر کو قانونی نوٹس، ہراسانی الزامات پر تنازع شدت اختیار کر گیا

ارسلان بٹ کا مامیا شاہ جعفر کو قانونی نوٹس، ہراسانی الزامات پر تنازع شدت اختیار کر گیا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار ارسلان بٹ نے ساتھی اداکارہ مامیا شاہ جعفر کو ہراسانی کے الزامات عائد کرنے پر قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔

ارسلان بٹ نے انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے قانونی نوٹس کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا، جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور ہتک آمیز ہیں۔

انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ جھوٹے بیانات پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور مقررہ مدت میں معافی نہ مانگنے کی صورت میں مزید قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ مامیا شاہ جعفر نے حالیہ ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں ارسلان بٹ پر شوٹنگ کے دوران ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا۔ ان کے مطابق سیٹ پر صلح کی کوشش کے دوران ارسلان بٹ نے انہیں گلے لگانے کی کوشش کی، جس پر انکار کرنے پر مبینہ طور پر انہوں نے ناراضی کا اظہار کیا۔

یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد دونوں فنکاروں کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی اس پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے