جسپریت بمراہ نے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا
جسپریت بمراہ نے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)بھارت کے اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کا ایک منفرد مگر ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جسپریت بمراہ کے لیے انڈین پریمیئر لیگ 2026 کا سیزن انتہائی مایوس کن ثابت ہوا، جہاں وہ ممبئی انڈینز کی نمائندگی کر رہے تھے۔
رپورٹس کے مطابق بمراہ ٹی 20 کرکٹ میں ہر وکٹ کے لیے 100 سے زائد رنز دینے والے پہلے بولر بن گئے۔ انہوں نے سیزن کے 13 میچوں میں 8.37 کے اکانومی ریٹ سے مجموعی طور پر 294 رنز دیے۔
بھارتی پیسر پورے سیزن میں کسی بھی میچ میں ایک سے زیادہ وکٹ حاصل نہ کر سکے اور 13 میچوں میں صرف 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔
انڈین پریمیئر لیگ 2026 میں بمراہ کی بولنگ اوسط 102.50 جبکہ اسٹرائیک ریٹ 73.50 رہا۔ یہ ریکارڈ کم از کم 40 اوورز کی اہلیت کے معیار کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے۔
