ٹرمپ اور نیتن یاہو کا ایران کو ایٹمی ہتھیار نہ بنانے دینے پر اتفاق
ٹرمپ اور نیتن یاہو کا ایران کو ایٹمی ہتھیار نہ بنانے دینے پر اتفاق
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)مین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اہم گفتگو ہوئی ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران کے ساتھ کوئی بھی معاہدہ جوہری خطرے کے مکمل خاتمے کو یقینی بنائے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایران کی یورینیئم افزودگی کی تنصیبات ختم کی جائیں اور جوہری مواد کو ایرانی سرزمین سے ہٹا دیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی اور صدر ٹرمپ کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے حقِ دفاع کی بھی دوبارہ حمایت کی، خاص طور پر لبنان سمیت دیگر محاذوں پر درپیش خطرات کے تناظر میں۔
دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں تیز ہو گئی ہیں، جبکہ مذاکرات میں پاکستان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔
اپنے سوشل میڈیا بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مذاکرات منظم اور مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور انہوں نے اپنے نمائندوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی قسم کی جلد بازی سے گریز کیا جائے کیونکہ وقت امریکا کے حق میں ہے۔
