سلہٹ ٹیسٹ: پاکستان کی بیٹنگ مشکلات کا شکار، 61 رنز پر 3 وکٹیں گر گئیں
سلہٹ ٹیسٹ: پاکستان کی بیٹنگ مشکلات کا شکار، 61 رنز پر 3 وکٹیں گر گئیں
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز سلہٹ میں کھیل کا آغاز ہو گیا ہے، جہاں پاکستان کی ٹیم ابتدائی طور پر مشکلات کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔
پاکستان نے دوسرے روز کھیل کا آغاز 21 رنز بغیر کسی نقصان کے ساتھ کیا، تاہم جلد ہی دو وکٹیں گر گئیں۔ اذان اویس 13 اور عبداللہ فضل 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد 61 رنز کے مجموعی اسکور پر کپتان شان مسعود بھی 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد پاکستان کی بیٹنگ دباؤ میں آ گئی۔
پہلے روز کی جھلکیاں
میچ کے پہلے روز بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن داس نے شاندار 126 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 4، محمد عباس نے 3، حسن علی نے 2 جبکہ ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے اننگز کا آغاز اذان اویس اور عبداللہ فضل کے ساتھ کیا تھا اور پہلے دن کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 21 رنز بنائے تھے۔
یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، جبکہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 104 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
