جولائی 28, 2026

امریکا، ایران کشیدگی میں وقفہ؛ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تیزی سے گر گئیں

0
امریکا، ایران کشیدگی میں وقفہ؛ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تیزی سے گر گئیں

امریکا، ایران کشیدگی میں وقفہ؛ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تیزی سے گر گئیں

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں عارضی وقفے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جو رواں سال 8 اپریل کے بعد ایک روز میں سب سے بڑی گراوٹ قرار دی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت میں 11.3 فیصد کمی کے بعد یہ 85.87 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل تقریباً 7 فیصد سستا ہو کر 82.61 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا۔

رپورٹس کے مطابق قیمتوں میں یہ نمایاں کمی امریکا اور ایران کے درمیان فوجی کارروائیوں میں عارضی وقفے کے بعد سامنے آئی، جس سے سرمایہ کاروں کے سپلائی سے متعلق خدشات میں کمی واقع ہوئی۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن نے ایرانی حکومت کی درخواست پر ایران کے خلاف حملے عارضی طور پر روک دیے ہیں۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر نئی جنگ بندی پر اتفاق نہ ہوا تو امریکا دوبارہ فوجی کارروائی شروع کر سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی سے عالمی توانائی کی منڈی میں وقتی استحکام آیا ہے، تاہم خطے کی صورتحال بدستور غیر یقینی ہونے کے باعث تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے