ستمبر 13, 2026

آئی ایم ایف مشن کی پاکستان آمد تاحال غیرمصدقہ، مذاکرات ورچوئلی ہونے کا امکان

0
آئی ایم ایف مشن کی پاکستان آمد تاحال غیرمصدقہ، مذاکرات ورچوئلی ہونے کا امکان

آئی ایم ایف مشن کی پاکستان آمد تاحال غیرمصدقہ، مذاکرات ورچوئلی ہونے کا امکان

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)اسلام آباد: آئی ایم ایف مشن کی رواں ماہ پاکستان آمد کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی، جبکہ وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ورچوئلی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف فی الحال پاکستان کی جانب سے مقررہ اہداف پر اطمینان کا اظہار کر رہا ہے، جس کی ایک بڑی وجہ پاکستان کی جانب سے بانڈز کا کامیاب اجرا ہے۔ تاہم بجلی کے بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کا معاملہ حکومت کے لیے بڑا چیلنج بن سکتا ہے اور مذاکرات کے دوران پاکستان کو گردشی قرضے سے متعلق سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے سرکاری اخراجات میں کمی کی شرط عائد کر رکھی ہے، جس پر عمل درآمد کے لیے وفاقی حکومت نے اقدامات شروع کردیے ہیں۔ سرکاری اخراجات میں کمی کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جاچکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جون 2026 تک حاصل کیے گئے اہداف پر مذاکرات ہوں گے، جبکہ رواں مالی سال کے لیے آئی ایم ایف کی جانب سے نئے اہداف اور شرائط سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے