جولائی 3, 2026

امر یکا، ایران مذاکرات کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل سستا

0
امر یکا، ایران مذاکرات کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل سستا

امر یکا، ایران مذاکرات کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل سستا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)دوحہ: قطر میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کے اختتام کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ قطری حکام نے مذاکرات کو مثبت پیش رفت قرار دیا، جس کے بعد سرمایہ کاروں کے خدشات میں کمی آئی اور تیل کی قیمتیں نیچے آ گئیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 73 سینٹ یا 1.02 فیصد کمی کے بعد 70.84 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 83 سینٹ یا 1.21 فیصد کمی کے بعد 67.75 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ تجارتی سیشن میں بھی دونوں عالمی معیار کے خام تیل کی قیمتیں ایک فیصد سے زائد گر گئی تھیں، جو گزشتہ چار ماہ کی کم ترین سطح تصور کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق دوحہ میں دو روز تک جاری رہنے والے بالواسطہ مذاکرات کے دوران امریکی اور ایرانی نمائندوں نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت، عالمی جہاز رانی کے تحفظ اور ایران کے منجمد مالی اثاثوں کی بحالی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق مذاکرات میں مثبت پیش رفت کے اشاروں سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم ہونے کی توقع پیدا ہوئی، جس کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے