جون 29, 2026

بغیر اجازت مقیم افغان شہریوں کے خلاف دس جولائی سے سخت کارروائی کا فیصلہ

0
بغیر اجازت مقیم افغان شہریوں کے خلاف دس جولائی سے سخت کارروائی کا فیصلہ

بغیر اجازت مقیم افغان شہریوں کے خلاف دس جولائی سے سخت کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)وفاقی وزارتِ داخلہ نے بغیر قانونی اجازت کے پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کے خلاف دس جولائی سے کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارت کی جانب سے تمام صوبوں، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ جن افغان شہریوں کی رہائش کی قانونی مدت ختم ہو چکی ہے یا جو مقررہ مدت سے زیادہ قیام کر رہے ہیں، ان کی وطن واپسی کے عمل کو تیز کیا جائے۔

وزارتِ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ تمام ضلعی انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس فیصلے پر سختی سے عمل کریں، جبکہ گیارہ جولائی سے روزانہ کارروائی کی تفصیلی رپورٹ بھی ارسال کی جائے گی، جس میں گرفتار افراد کی تعداد، کی گئی کارروائی اور موجودہ صورتِ حال شامل ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے