جون 28, 2026

امریکی حملے جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایران

0
امریکی حملے جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایران

امریکی حملے جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایران

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ایران کی وزارتِ خارجہ نے جنوبی ساحلی علاقوں پر ہونے والے تازہ امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بہیمانہ کارروائی قرار دیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے تہران اور واشنگٹن کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور اس سے مفاہمت کے تمام اصول پامال ہوئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی حکومت کے اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ اپنے وعدوں اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری نہیں کرتی اور عہد شکنی اس کی پالیسی کا حصہ بن چکی ہے۔

ایران نے اپنے بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ امریکی فوجی جارحیت کے خلاف اپنی قومی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے