Virat Kohli شہرت بھری زندگی پسند نہیں کرتے، سابق ساتھی کا انکشاف
Virat Kohli شہرت بھری زندگی پسند نہیں کرتے، سابق ساتھی کا انکشاف
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم اور Royal Challengers Bengaluru کے سابق کھلاڑی Liam Livingstone نے Virat Kohli کی نجی زندگی سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔
ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے لیام لیونگسٹن نے کہا کہ ویرات کوہلی میدان سے باہر نہایت پُرسکون، سادہ مزاج، خاندانی اور دوستانہ شخصیت کے مالک ہیں، تاہم میدان میں قدم رکھتے ہی ان کا انداز مکمل طور پر تبدیل ہو جاتا ہے اور وہ انتہائی جارحانہ اور مسابقتی کھلاڑی بن جاتے ہیں۔
لیونگسٹن کے مطابق ویرات کوہلی بھارت میں حاصل ہونے والی غیر معمولی شہرت اور ہر وقت عوامی توجہ کا مرکز بننے والی زندگی کو زیادہ پسند نہیں کرتے۔ انہوں نے بتایا کہ کوہلی کو ایسا ماحول پسند ہے جہاں وہ آزادی سے گھوم پھر سکیں اور ہر وقت لوگوں اور کیمروں کی توجہ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
سابق انگلش کرکٹر نے کہا کہ ویرات کوہلی خوش مزاج انسان ہیں جو اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے اور دنیا کی سیر کرنے کے شوقین ہیں، لیکن شہرت کے باعث انہیں اکثر محدود طرزِ زندگی اختیار کرنا پڑتی ہے، جو انہیں پسند نہیں۔
لیام لیونگسٹن کا مزید کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کی ہر سرگرمی پر عوام اور میڈیا کی گہری نظر ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد بیرونِ ملک منتقل ہونے کا فیصلہ کیا تاکہ اپنے خاندان کو نسبتاً پرسکون اور نجی ماحول فراہم کر سکیں۔
