جولائی 21, 2026

ملک بھر میں موسلادھار بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تباہی، خیبر پختونخوا میں 12 افراد جاں بحق، 14 زخمی

0
ملک بھر میں موسلادھار بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تباہی، خیبر پختونخوا میں 12 افراد جاں بحق، 14 زخمی

ملک بھر میں موسلادھار بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تباہی، خیبر پختونخوا میں 12 افراد جاں بحق، 14 زخمی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی۔ خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں اور فلیش فلڈ کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لنڈی کوتل میں 4 اور جمرود میں 2 افراد سیلابی ریلے میں بہہ کر جان کی بازی ہار گئے۔ طورخم جانے والے افغان خاندان کی گاڑی بھی سیلابی ریلے کی زد میں آ گئی، جس میں سوار 16 افراد میں سے 13 کو بحفاظت بچا لیا گیا جبکہ 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ پاک افغان شاہراہ پر پھنسنے والی 100 سے زائد گاڑیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی و ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔

شدید بارشوں کے باعث اپر دیر میں ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے پنجکوڑہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا، جبکہ وادی کاغان میں مڈ سلائیڈنگ اور پانی کے کٹاؤ سے شاہراہ کاغان اور جھیل سیف الملوک روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور فلیش فلڈ سے 14 مکانات متاثر ہوئے، جن میں ایک مکمل طور پر تباہ جبکہ 13 کو جزوی نقصان پہنچا۔ پشاور، خیبر، مردان، بونیر، باجوڑ، لوئر چترال، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور کرم سمیت متعدد اضلاع میں بھی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ ادھر گلگت بلتستان کے ضلع استور میں بھی طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال سے گھروں، فصلوں اور رابطہ سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے