خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا فیصلہ حالات کے باعث کیا، وزیراعظم شہباز شریف
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا فیصلہ حالات کے باعث کیا، وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے سے قبل صوبائی حکومت کے ساتھ معاملات بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی گئی، تاہم مذاکرات میں اتفاق رائے کے باوجود پیش رفت نہ ہوسکی۔
مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال کے دوران صوبائی حکومت کے ساتھ معاملات بہتر بنانے کی کوششیں جاری رہیں۔ مذاکرات کامیابی کے قریب پہنچے، لیکن آخری مرحلے پر پی ٹی آئی کے وفد نے صوبائی حکومت سے مشاورت کی ضرورت ظاہر کی، جس کے بعد معاملات آگے نہ بڑھ سکے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے حالات کا جائزہ لینے کے بعد خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر دہشت گردی کے خلاف مؤثر مؤقف اختیار نہ کرنے اور صوبے میں ترقیاتی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات بھی عائد کیے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے ملک میں امن اور خوشحالی کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ ان کے مطابق ماضی میں صوبے میں امن کی بحالی کے لیے سیاسی رہنماؤں نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
