اکتوبر 13, 2026

ٹرمپ نے روس اور چین کی جانب سے ایران کی مدد کی اطلاعات مسترد کردیں

0
ٹرمپ نے روس اور چین کی جانب سے ایران کی مدد کی اطلاعات مسترد کردیں

ٹرمپ نے روس اور چین کی جانب سے ایران کی مدد کی اطلاعات مسترد کردیں

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان اطلاعات پر شک کا اظہار کیا ہے کہ روس اور چین ایران کو بڑے پیمانے پر مدد فراہم کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ انہیں یقین نہیں کہ ماسکو اور بیجنگ تہران کی معاونت کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں اپنے ناقدین کے دعوؤں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر روس اور چین ایران کی مدد کر بھی رہے ہیں تو یہ معاونت انتہائی محدود سطح پر ہو سکتی ہے، تاہم انہیں اس امکان پر بھی یقین نہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روس اور چین کے پاس بہت کچھ داؤ پر لگا ہوا ہے، اس لیے انہیں یقین نہیں کہ دونوں ممالک ایران کی مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر تہران کو کسی قسم کی مدد فراہم کی جا رہی ہوتی تو واشنگٹن کو اس کا علم ہو جاتا، بلکہ بہت جلد پتا چل جاتا۔

ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ماسکو اور بیجنگ ایران کی مدد کرتے ہیں تو انہیں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جولائی میں بھی کہہ چکے ہیں کہ انہیں یقین ہے روس اور چین ایران کے ساتھ جاری جنگ میں تہران کی مدد نہیں کریں گے۔ تاہم انہوں نے اس وقت بھی خبردار کیا تھا کہ اگر دونوں ممالک تنازع میں مداخلت کرتے ہیں تو انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے