اکتوبر 12, 2026

عالمی منڈی میں خام تیل سستا، برینٹ کی قیمت 103 ڈالر فی بیرل سے نیچے آنے کے قریب

0
عالمی منڈی میں خام تیل سستا، برینٹ کی قیمت 103 ڈالر فی بیرل سے نیچے آنے کے قریب

عالمی منڈی میں خام تیل سستا، برینٹ کی قیمت 103 ڈالر فی بیرل سے نیچے آنے کے قریب

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)عالمی منڈی میں روس سے تیل کی رسد بڑھنے کی توقعات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک ڈالر 37 سینٹ، یعنی 1.31 فیصد کمی کے بعد 103 ڈالر 35 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت میں بھی ایک ڈالر 30 سینٹ، یعنی 1.42 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 90 ڈالر 55 سینٹ فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین ایک دوسرے کی توانائی تنصیبات پر حملے روکنے پر متفق ہوگئے ہیں۔ اس پیش رفت کے باعث روسی تیل کی عالمی منڈی میں رسد بڑھنے کی توقعات پیدا ہوئی ہیں۔

تاہم ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ جاری رہنے کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے، جس کے نتیجے میں برینٹ خام تیل کی قیمت اب بھی 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے