دو دہائیوں کی سرکاری خدمات کا صلہ، قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
دو دہائیوں کی سرکاری خدمات کا صلہ، قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)اسلام آباد: قاضی سعید الحسن کو ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن)، پاکستان ادارہ شماریات کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
پاکستان ادارہ شماریات کے افسر قاضی سعید الحسن کو ان کی طویل سرکاری خدمات اور انتظامی شعبوں میں تجربے کی بنیاد پر ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن) کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ان کی ترقی کو پیشہ ورانہ کیریئر میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
قاضی سعید الحسن گزشتہ 20 سال سے وفاقی حکومت میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس عرصے کے دوران انہوں نے مختلف انتظامی شعبوں میں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں۔ وہ پاکستان ادارہ شماریات میں بطور ایڈمن آفیسر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، جہاں ملازمین کے انتظامی مسائل اور دیگر دفتری امور ان کی ذمہ داریوں میں شامل رہے۔
انہوں نے چھٹی مردم شماری و خانہ شماری کے دوران بطور میڈیا فوکل پرسن بھی اہم ذمہ داریاں ادا کیں، جس سے انہیں سرکاری امور اور میڈیا سے متعلق معاملات میں عملی تجربہ حاصل ہوا۔
قاضی سعید الحسن کی بطور ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن) ترقی ان کے طویل تجربے اور انتظامی شعبے میں خدمات کے اعتراف کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔ توقع ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے ادارے کے انتظامی امور کی انجام دہی میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔
