اکتوبر 12, 2026

خیبر پختونخوا: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 8 رہنما پولیس کی حفاظتی تحویل میں

0
خیبر پختونخوا: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 8 رہنما پولیس کی حفاظتی تحویل میں

خیبر پختونخوا: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 8 رہنما پولیس کی حفاظتی تحویل میں

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پشاور: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 8 اہم رہنما پولیس کی حفاظتی تحویل میں ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق حفاظتی تحویل میں لیے گئے رہنماؤں میں صوبائی اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر بھی شامل ہیں۔

ایک سینئر پولیس افسر نے تصدیق کی ہے کہ صوبے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اہم سیاسی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے، تاہم زیرِ تحویل دیگر پانچ رہنماؤں کے نام تاحال سامنے نہیں آئے۔

پولیس حکام کی جانب سے اس اقدام کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے