ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان مقرر
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان مقرر
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہانگ کانگ سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت عباس آفریدی کریں گے۔
تین روزہ ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا، جس میں 12 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ایونٹ میں شریک ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، جبکہ پاکستان کو گروپ سی میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستانی اسکواڈ میں کپتان عباس آفریدی کے علاوہ عبدالصمد، احمد دانیال، محمد عرفان خان، خواجہ نافع، محمد شہزاد اور سعد مسعود شامل ہیں۔
قومی ٹیم 28 اکتوبر کو ہانگ کانگ کے لیے روانہ ہوگی۔ یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ قومی ٹیم اس بار بھی ٹائٹل کے دفاع کے لیے میدان میں اترے گی۔
