اکتوبر 9, 2026

خلیجی ممالک میں کشیدگی کے اثرات، پاکستان میں 42 پروازیں منسوخ، 68 تاخیر کا شکار

0
خلیجی ممالک میں کشیدگی کے اثرات، پاکستان میں 42 پروازیں منسوخ، 68 تاخیر کا شکار

خلیجی ممالک میں کشیدگی کے اثرات، پاکستان میں 42 پروازیں منسوخ، 68 تاخیر کا شکار

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان میں سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں جاری کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر شدید متاثر ہوگیا، ملک کے مختلف ایئرپورٹس سے درجنوں پروازیں منسوخ جبکہ متعدد کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئیں، جس کے باعث ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق خلیجی ممالک کی کشیدہ صورتحال اور سیکیورٹی وجوہات کے باعث مجموعی طور پر 42 پروازیں منسوخ کردی گئیں، جبکہ 68 پروازیں 2 سے 7 گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہوئیں۔ پروازوں کی منسوخی اور تاخیر سے مسافروں کے سفری شیڈول متاثر ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب جانے والی پروازوں کی منسوخی سے عمرہ زائرین کو خصوصی مشکلات کا سامنا ہے۔ سعودی عرب کے مختلف ایئرپورٹس پر سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پروازیں منسوخ کیے جانے کے باعث پاکستان سے سفر کرنے والے مسافر بھی پریشانی کا شکار ہیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 13 پروازیں منسوخ اور 12 تاخیر کا شکار ہوئیں۔ کراچی ایئرپورٹ سے 10 پروازیں منسوخ جبکہ 13 کی آمد یا روانگی میں تاخیر ہوئی۔

اسی طرح اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 9 پروازیں منسوخ اور 8 تاخیر کا شکار ہوئیں، جبکہ ملتان ایئرپورٹ سے بھی 7 پروازیں منسوخ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

فضائی آپریشن متاثر ہونے کے باعث ہزاروں مسافروں کو سفری مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ عمرہ زائرین بھی پروازوں کی منسوخی اور تاخیر سے متاثر ہو رہے ہیں۔ مسافروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے قبل متعلقہ ایئرلائن سے اپنی پرواز کی تازہ ترین صورتحال معلوم کرلیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے