اکتوبر 8, 2026

ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، مذاکرات میں وٹکوف بہت اچھا کام کر رہے ہیں: ٹرمپ

0
ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، مذاکرات میں وٹکوف بہت اچھا کام کر رہے ہیں: ٹرمپ

ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، مذاکرات میں وٹکوف بہت اچھا کام کر رہے ہیں: ٹرمپ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف بہت اچھا کام کر رہے ہیں، تاہم ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا ان کی ترجیح نہیں ہے۔

ٹیکساس کے شہر سان انتونیو میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وٹکوف ایران کے ساتھ معاہدے پر کام کر رہے ہیں اور جنگ بندی کے لیے ایران کچھ بھی دینے کو تیار ہے۔ ان کے بقول ایران کے پاس ایک بھی جوہری ہتھیار نہیں ہوگا۔

غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی صدر نے اسٹیو وٹکوف کو بہترین مذاکرات کار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے کچھ غیر معمولی کام کیے ہیں۔

ٹرمپ نے توقع ظاہر کی کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے ایران کو ناکام ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ ختم ہوگی اور اسے بہت جلد ختم ہونا ہے۔

ٹرمپ کے یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے پینٹاگون سے ایرانی اہداف پر ممکنہ حملوں کے مختلف آپشنز تیار کرنے کو کہا ہے، جنہیں 3 نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے